• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے جنگ بندی کا ٹائم فریم نہیں دیا یہ بہت اہم ہے، ماہرین

کراچی (ٹی وی رپورٹ)سیاسی، دفاعی و سفارتی ماہرین مشاہد حسین سید، تہمینہ جنجوعہ اور ارشد ملک نے کہا ہے کہ مپ نے جنگ بندی کا ٹائم فریم نہیں دیا یہ بہت اہم ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی گرتی ہوئی مقبولیت دوبارہ اوپر نہیں آئے گی ان کا مواخذہ ہی ہونا ہے۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کر رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان حامد میر نے کہا کہ کل تک ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع نہیں چاہتے پھر انہوں نے توسیع کردی اور کہا ہے جمعہ کو ایران و امریکہ کے مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ ہوسکتا ہے کیا ایران بھی خیر سگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کو خوش آمد ید کرے گا۔ٹرمپ کی مقبولیت سے متعلق اے پی کا سروے آیا ہے جس کے مطابق ٹرمپ کی مقبولیت کا گراف نیچے گرا ہے۔ ہماری دعا ہے پاکستان کی کوششوں سے امریکہ و ایران کے درمیان کوئی امن معاہدہ ہوجائے کیونکہ اس امن معاہدے کا اثر پورے خطے پر ہوگا اور کشمیری قوم بھی امید بھری نظروں سے پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید