کراچی (نیوز ڈیسک) امریکہ اسرائیل تعلقات میں سرد مہری، عوامی رائے میں بڑی تبدیلی، امریکی نوجوانوں میں اسرائیل کی حمایت میں نمایاں کمی آگئی، غزہ جنگ نے رائے عامہ متاثر کی، اسرائیلی امداد پر سوالات،غیر مشروط حمایت کا دور لد گیا،ڈیموکریٹ و ریپبلکن اختلافات بڑھ گئے ۔فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کے درمیان دہائیوں پر محیط قریبی تعلقات میں واضح تبدیلی دیکھی جا رہی ہے، جہاں امریکی عوام کی رائے اسرائیل کے حوالے سے پہلے جیسی غیر مشروط حمایت سے ہٹ رہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ اور انسانی بحران نے امریکی رائے عامہ کو متاثر کیا ہے، خاص طور پر نوجوان طبقے اور ڈیموکریٹ ووٹرز میں اسرائیل کی حمایت کم ہو رہی ہے۔