کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان، ترکیہ ، مصر اور سعودیہ کا ممکنہ اتحاد:خطے میں طاقت کا نیا توازن، ایران جنگ کے بعد علاقائی نظام میں ردوبدل،مشرقِ وسطیٰ میں نئی جغرافیائی سیاسی تبدیلی کا امکان،اتحاد میں پاکستان کی جوہری طاقت اور افرادی قوت اہم عنصر،ترکیہ کی دفاعی صنعت اور سعودی معیشت کا کرداراہم ہوگا۔غیر ملکی میڈیا میں شائع ایک تجزیاتی رپورٹ کے مطابق ترکیہ، پاکستان، مصر اور سعودی عرب کے درمیان ممکنہ اتحاد مشرقِ وسطیٰ کے جیوپولیٹیکل توازن میں بڑی تبدیلی لا سکتا ہے، خاص طور پر ایران جنگ کے بعد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں۔ تجزیہ کار کے مطابق یہ اتحاد کسی جارحانہ بلاک کے بجائے ایک دفاعی اور توازن قائم کرنے والی قوت کے طور پر ابھر سکتا ہے، جس کا مقصد خطے کی سلامتی اور توانائی کے راستوں کا تحفظ ہوگا۔