• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی کے امیر ترین افراد میں بھارتی، پاکستانی اور سعودی شہری نمایاں

دبئی ( جنگ نیوز)دبئی کے امیر ترین افراد میں بھارتی، پاکستانی اور سعودی شہری نمایاں، یہاں تقریبا 900انتہائی امیر افراد رہتے ہیں، جن میں سے ہر ایک کے اثاثے 30 ملین ڈالر سے زائد ہیں۔کم ٹیکس اور آسان ویزا پالیسیوں سے سرمایہ کار متوجہ،امیر افراد کی اکثریت 50 سال سے کم عمرہے ،دبئی کی چمک دمک اور کاروباری مواقع نے دنیا بھر کے امیر ترین افراد کو اپنی جانب راغب کر رکھا ہے۔ حالیہ تحقیق کے مطابق اس عالمی تجارتی مرکز میں پاکستانی، بھارتی اور سعودی نژاد دولت مندوں کا پلہ سب سے بھاری ہے۔الٹراٹا اور آرٹن کیپیٹل کی جانب سے بدھ کو جاری کی گئی ایک مشترکہ رپورٹ کے مطابق دبئی میں تقریبا 900 انتہائی امیر افراد رہتے ہیں، جن میں سے ہر ایک کے اثاثے 30 ملین ڈالر (تقریبا 110 ملین درہم) سے زائد ہیں، جبکہ تقریبا 40 فیصد لوگوں کی دولت خود کمائی اور وراثت دونوں کا مجموعہ ہے۔رپورٹ کے مطابق دبئی کے امیر لوگ دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ نوجوان ہیں۔ ہر پانچ میں سے ایک امیر غیر ملکی کی عمر 50 سال سے کم ہے۔دبئی کے دنیا بھر کے امیروں کے لیے پسندیدہ ترین مقام بننے کی کئی وجوہات ہیں۔یہاں ٹیکس کم ہیں اورٹیکسوں کا بوجھ نہ ہونے کے برابر ہے۔ قوانین نرم ہیں۔ آسان رہائشی پروگرام اور طویل مدتی ویزا کی سہولت میسر ہیں۔
اہم خبریں سے مزید