اسلام آباد( مہتاب حیدر)آئی ایم ایف نے پاکستان کے درآمدی و برآمدی نظام میں مجموعی طور پر 2,662 نان ٹیرف رکاوٹوں NTBs کی نشاندہی کی ہے، جن میں سے 60 سے 70 رکاوٹیں آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں ختم کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق مختلف وزارتوں اور ڈویژنز — جن میں صحت، ماحولیات، داخلہ اور دفاع شامل ہیں — نے ان رکاوٹوں کی نشاندہی کے لیے تفصیلی مشاورت کی، جس کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ اتفاق کیا گیا کہ پانچ سے چھ درجن پرانی اور غیر ضروری این ٹی بیز کو ختم کیا جائے گا تاکہ کاروباری لاگت کم ہو اور تجارتی عمل کو آسان بنایا جا سکے۔حکام کا کہنا ہے کہ این ٹی بیز مختلف نوعیت کی پابندیاں ہیں جو 76 ایچ ایس کوڈز (HS Codes) کو متاثر کر رہی ہیں، اور انہیں آئندہ بجٹ میں ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔