• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

97 مستحق خاندانوں میں سولر سسٹم بیٹریاں، موبائل چارجر، بلب تقسیم، خاتون اوّل آصفہ بھٹو کا شکریہ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)خاتونِ اول و رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری کی جانب سے تحصیل دوڑ کے گاؤں مرزا فرخ بیگ میں ایس ایچ ایف ایف کے مستحق خاندانوں میں سولر سسٹم، بیٹریاں، پنکھے، موبائل چارجر اور بلب تقسیم  ،اس موقع پر گاؤں کے مستحق خاندانوں نے  خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کا شکریہ بھی ادا کیا۔ گھروں کی تعمیر کے بعد ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی، پاکستان پیپلزپارٹی ضلع صدر محمد سالم زرداری اور ڈسٹرکٹ مینیجر سافکو عبدالصمد پھلپوٹو نے 97 مستحق خاندانوں میں سولر سسٹم، بیٹریاں، موبائل چارجر اور بلب تقسیم کیے۔ ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی اورپی پی پی کےضلع صدر محمد سالم زرداری نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد خاتون اول کی جانب سے دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو متبادل توانائی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
اہم خبریں سے مزید