• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صاف، سرسبز و پائیدار ماحول کے قیام کیلئے پرعزم ہیں، شرجیل میمن

کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ کے سینئر وزیر اور وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عوام درخت لگانے، پانی کے ضیاع سے بچنے اور صفائی کا خاص خیال رکھنے جیسے اقدامات کو روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں، حکومتِ سندھ ایک صاف، سرسبز اور پائیدار ماحول کے قیام کے لئے پرعزم ہے۔ یوم ارض کے موقع پر پیغام میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومتِ سندھ ماحول کے تحفظ کے لئے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے، ماحولیات کے تحفظ کے لئے عوام کا تعاون اور کردار ناگزیر ہے۔ماحولیاتی تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس کے لئے اجتماعی اقدامات ناگزیر ہیں، موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی آلودگی جیسے مسائل صرف پاکستان نہیں بلکہ پوری دنیا کے لئے خطرہ بن چکے ہیں۔ قبل ازیں ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ گندم فروخت کی حد کا خاتمہ اور فی ایکڑ پانچ بوری کی شرط ختم کرنا ایک اہم ترین فیصلہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید