• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخالفین کو فنکشنل مسلم لیگ کی سیاسی سرگرمیاں کھٹکنے لگیں، سردار عبدالرحیم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کراچی کی سیاسی فضا ایک بار پھر کشیدہ، مخالفین کو فنکشنل مسلم لیگ کی سیاسی سرگرمیاں کھٹکنے لگیں ، فنکشنل مسلم لیگ کے دفاتر پر مبینہ طور پرحملہ کرکے شدید فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں10کارکنان کو زخمی کیا گیا۔پولیس نے کاسہ لیسی سے کام لیتے ہوئے الٹا فنکشنل لیگ کے کارکنان کے خلافِ جھوٹیایف آئی آر در درج کی ۔یہ بات پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے فنکشنل لیگ ہاؤس کلفٹن میں ہنگامی پریس کانفرنس میں ش کہی ،انھوں نےشہر اور صوبے کی موجودہ صورتحال پر نہایت سخت، دوٹوک اور جارحانہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے مزید کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں اس وقت انتقامی سیاست اپنے عروج پر ہے اور فنکشنل لیگ کے خلاف منظم کارروائیاں کی جا رہی ہیں، تاہم اس کے باوجود فنکشنل لیگ میں عوام کی شمولیت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جس سے “فارم 47 کی پارٹیوں” میں بے چینی پھیل چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان فنکشنل لیگ کے دفاتر اور کارکنوں کو نشانہ بنا رہی ہے اور ایک ہفتہ قبل سرجانی ٹاؤن میں مسلح افراد نے فنکشنل لیگ کے دفتر پر حملہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید