• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں میٹرو کے ایک بڑے نئے منصوبے ’’گولڈن لائن‘‘ کا اعلان

دبئی (سبط عارف)دبئی میں میٹرو کے ایک بڑے نئے منصوبے “گولڈن لائن” کا اعلان کر دیا گیا ہے۔40میٹر زیر زمین نیا ٹریک 2032میں مکمل ہوگا، نئے منصوبے کی لاگت 34ارب درہم رکھی گئی ہے اور اسے9ستمبر 2032تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے منصوبے کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ نئی میٹرو لائن 42 کلومیٹر طویل ہوگی، جو ریاست کے اہم علاقوں کو آپس میں جوڑے گی۔حکام کے مطابق یہ نیا ٹریک تقریباً 40 میٹر زیرِ زمین تعمیر کیا جائے گا اور دبئی کے 15 اہم علاقوں سے گزرے گا۔

اہم خبریں سے مزید