کراچی (اسد ابن حسن) نئے تعینات شدہ ایڈیشنل ڈائریکٹر CTW کراچی کا تبادلہ منسوخ، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے گزشتہ ہفتے بڑی تعداد میں ڈپٹی ڈائریکٹروں، اسسٹنٹ ڈائریکٹروں اور ایک ایڈیشنل ڈائریکٹر کے روٹیشن پالیسی کے تحت بین الصوبائی تبادلے کر دیے تھے۔ اسلام آباد میں تعینات ایڈیشنل ڈائریکٹر ندیم ظفر کا تبادلہ بطور سربراہ کاؤنٹر ٹیررازم ونگ کراچی کر دیا گیا تھا، سروس ریکارڈ دیکھنے کے بعد گزشتہ روز ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر ایم جائر نصرانی نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ان کا تبادلہ کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد کر دیا ہے۔