• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر قتل کیس، گاڑی کا سراغ، قبضے میں لے لی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شارع فیصل مہران ہوٹل کے قریب دو روز قبل بیوی کے سامنے اس کے ڈاکٹر شوہر کو فائرنگ کر کے قتل کی واردات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے واردات میں استعمال کی گئی گاڑی کا سراغ لگا کر اسے قبضے میں لے لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سارنگ کے قتل میں استعمال کی گئی گاڑی ملیر سے رینٹ اے کار پر حاصل کی گئی تھی۔ انویسٹی گیشن پولیس اس رکشا ڈرائیور کو بھی تلاش کر رہی ہے جس میں ڈاکٹر سارنگ اور ان کی اہلیہ سوار تھے۔
اہم خبریں سے مزید