• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کی خارجہ پالیسی ناکام، پاکستان کو عالمی سطح پر فائدہ ملا، کانگریس

کراچی (نیوز ڈیسک)بھارتی کانگریس کا کہنا ہے مودی کی خارجہ پالیسی ناکام، پاکستان کو عالمی سطح پر فائدہ ملا،اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا تھا خطے میں پاکستان کے سفارتی کردار اور بین الاقوامی سطح پر اس کی قبولیت میں اضافہ ہوا ہے ۔دی ہندو کے مطابق بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی کی خارجہ پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ موجودہ حکومت کی پالیسی مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔ کانگریس کے مطابق خطے میں پاکستان کے سفارتی کردار اور بین الاقوامی سطح پر اس کی قبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔
اہم خبریں سے مزید