• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضبط سامان چوری اسکینڈل، ملک بھر میں کسٹم ویئر ہاؤسز کے خصوصی آڈٹ کا حکم

اسلام آباد( تنویر ہاشمی )پاکستان کسٹم کے ویئر ہاؤسز میں کروڑ روں روپے کے ضبط سامان کی مبینہ چوری اور فراڈ سیکنڈل کے بعد ممبر کسٹم آپریشن سید شکیل شاہ نے ملک بھر میں کسٹم ویئر ہاؤسز کے خصوصی آڈٹ کا حکم دے دیا،ممبر کسٹم آپریشن سید شکیل شاہ نے نمائندہ جنگ کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ویئر ہاؤسز میں سامان کی جامع اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کو یقینی بنانے کےلیے خصوصی آڈٹ کیا جارہا ہے، پہلے مرحلے میں جن ویئر ہاؤسز کا آڈٹ کیاجائے گا ان میں کسٹم انفورسمنٹ کوئٹہ کا ویئر ہاؤس بھی شامل ہے جہاں 400کلوگرام چاندی کے فراڈ کا سکینڈل سامنےآیا ہے جس پر کسٹم کے دوافسران کو گرفتار کیاگیا جبکہ چھ اعلی ٰ افسران کو فوری طور پر معطل کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید