• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران سے 55 روز بعد انٹرنیشنل پروازوں کا آغاز

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے 55دن بعد تہران اور مشہد سے غیرملکی پروازیں بحال کردی گئی ہیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق امام خمینی ایئرپورٹ سے مدینہ، استنبول، دوحہ، شنگھائی ،گوانگزو جبکہ مشہد سے بیجنگ کی پروازیں آپریٹ کی گئیں۔ 55 دن میں دوحہ سے قطر ایئر کی پرواز پہلی پرواز بھی ہفتہ کو ہی تہران پہنچی اور واپس گئی۔ سعودی وزارت حج اور عمرہ کے مطابق ایرانی ائیرلائن کا طیارہ حج کیلئے طبی، اور دیگر خدمات کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے 121 رکنی عملے کو لیکر مدینہ منورہ پہنچا۔ وزارت حج اور عمرہ نے بتایاکہ ایرانی عازمین حج مدینہ منورہ میں 7 روز گزاریں گے اور رواں سال 30 ہزار سے زائد ایرانی عازمین حج سعودیہ پہنچیں گے۔

اہم خبریں سے مزید