• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درختوں کی کٹائی کیلئے پیشگی اجازت لازمی ہے، مصدق ملک

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ مارگلہ پارک اور پہاڑوں کے ہرے بھرے سبزے کا تحفظ ہماری وزارت کی ذمہ داری ہے جبکہ درختوں کی کٹائی کے لئے پیشگی اجازت لازمی ہے خلاف ورزی پر بلا تفریق جرمانہ کیا جاتا ہے۔ جنگی کشیدگی برقرار رہی تو عالمی معیشت مزید دباؤ کا شکار ہوگی۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کر رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ اسلام آباد میں جو کنسٹرکشن ہونی ہے وہاں جو درخت اُگ جاتے ہیں ان کو کاٹنا پڑتا ہے اور اس کا طریقہ کار وضع کیا گیا ہے کہ کوئی بھی ادارہ کاٹے اس کو کاٹنے سے پہلے ہمارے وزارت سے اجازت لینی ہوتی ہے وہ کبھی اجازت لے لیتے ہیں کبھی نہیں لیتے ہیں اور پھر ہم اجازت نہ لینے پر جرمانہ کرتے ہیں اور اس میں پرائیوٹ سیکٹر یا حکومتی ادارے میں کسی قسم کی تفریق نہیں کی جاتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید