کراچی( افضل ندیم ڈوگر) اچانک حملوں کے بعد یورپ اے ای کے 3 بڑے ایئرپورٹس کا فلائٹ آپریشن 30 منٹ بعد بحال کردیا گیا تھا تاہم اس دوران 30 پروازیں متبادل ایئرپورٹس پر اتاری گئیں اور 700 پروازیں متاثر ہوئیں ۔ 600 میں تاخیر کا دورانیہ رات گئے تک 50 منٹ تک پہنچ گیا تھا جبکہ 60 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ حملوں کے بعد سب سے بڑے ایئرپورٹ دبئی کو بند کیا گیا۔ تل ابیب بوسٹن بیروت کابل شکاگو بحرین عراق لندن پیروان سان فرانسسکو میڈرڈ صوفیہ بخاریسٹ جدہ دمشق مدینہ مانچسٹر کی 25 پروازوں کو مسقط، ریاض، دوحہ ایئرپورٹس پر لینڈ کرایا گیا۔