• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنمنٹ کالج فار ویمن چاند بی بی روڈ کی لاکھوں روپے مالیت کی گرل کاٹ کر کباڑیئے کو فروخت

کراچی( سید محمد عسکری) کراچی کی قدیم ترین درسگاہ اور تاریخی ورثہ قرار دیے گورنمنٹ کالج فار ویمن چاند بی بی روڈ کی لاکھوں روپے مالیت کی لوہے کی مظبوط اور بھاری گرل کاٹ کر کباڑیے کو فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ کالج پرنسپل پروفیسر فخرانسازء نے تصدیق کی کہ ان کی اجازت کے بغیر کالج کے جونیئر کلرک منظور علی انڑ نے 28 اپریل کی دوپہر تاریخی ورثہ قرار دیئے گئے کالج کی گرل کباڑیئے کو بلا کر کٹوا دی اور اسے 13لاکھ روپے میں بیچ دیا تاہم جب ساری گرل ٹرک پر منتقل کی جارہی تھی تو اطلاع ہو گئی جس پر ٹرک کو وہیں روک لیا گیا اور گرل اتار لی گئی۔ انھوں نے کہا گرل کاٹنے پر جونیئر کلرک منظور علی انڑ کو معطل کردیا گیا ہے جب کہ واقع کی اطلاع سیکریٹری کالجز کو دے دی گئی ہے جب کہ کباڑیہ بھی بیان دینے کے لیے تیار ہے۔ انھوں نے کہا یہ ایپکا کی سازش لگتی ہے کیونکہ میں نے ان کے بھتے بند کردیئے تھے اور امتحانات میں علیحدہ کمرہ دینے سے انکار کردیا تھا تو اس کا جواب مجھے یہ ملا۔ یاد رہے کہ دیے گورنمنٹ کالج فار ویمن چاند بی بی روڈ کی اس عمارت میں جون 1951 میں جامعہ کراچی کا آغاز ہوا تھا بعد ازاں 1956 میں جامعہ کراچی نئے کیمپس میں منتقل ہوگئی تھی اس عمارت میں گرلز کالج قائم کردیا گیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید