• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی ویب سائٹس اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر دشمن کے سائبر حملوں کا خطرہ

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) حکومتی ویب سائٹس اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر دشمن کی جانب سے سائبر حملوں کا خطرہ، حملہ آور ویب سائٹس کے رابطہ فارم کے ذریعے حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی ، ایڈوائزری میں پاکستان کی تمام حکومتی ویب سائٹس کو "ریڈ-آنلی" موڈ میں منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ، "ریڈ-آنلی" موڈ کا مقصد غیر مجاز حملوں اور پروپیگنڈ اپھیلانے والے حملوں سے بچنا اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے، ایڈوائزری کے مطابق حکومتی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو نقصان دہ حملوں اور جھوٹی اطلاعات کے پھیلاؤ سے بچانا ہے، نیشنل سرٹ نے سائبر حملوں سے بچاو کیلئے ایڈوائزری میں فوری کارروائی کی ضرورت پر زور دیا ، ویب سائٹس کی تبدیلیوں کے ذریعے دشمن کی معلومات کو پھیلانے کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید