• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری حکومت دس سالہ منصوبہ، اگلے الیکشن میں بھی قیادت کرونگا، کئیر اسٹارمر

کراچی (نیوز ڈیسک) برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ میری حکومت دس سالہ منصوبہ ہے، الیکشن میں بھی پارٹی کی قیادت کرونگا، انہوں نے استعفے کے مطالبات مسترد کر دیے، متعدد لیبر ارکانِ پارلیمنٹ نے ان کی قیادت پر سوالات اٹھا دیے۔ سابق وزیر کیتھرین ویسٹ کا کہنا ہے کہ پیر تک کابینہ نے اسٹارمر کو ہٹانے کیلئے اقدامات نہ کیے تو قیادت کیخلاف مہم شروع کرونگی۔ جبکہ اہم کابینہ ارکان اب بھی وزیر اعظم کے حامی ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے اپنی قیادت کے خلاف بڑھتے دباؤ کے باوجود استعفیٰ دینے سے انکار کردیا۔

دنیا بھر سے سے مزید