اسلام آباد (ساجد چوہدری )سینٹ کا اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد (آج)پیر کی شام 5بجے دوبارہ پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہوگا ، آج کے اجلاس کیلئے طویل 58نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ، ایوان بالا میں آ ج پرائیویٹ ممبر ڈے ہو گا ، 8نئے بل متعارف کروائے جائیں گے جبکہ 10بل منظوری کیلئے ایوان میں پیش کئے جائیں گے ، ارکان کی طرف سے 8بل واپس لئے جائیں گے، مختلف مسائل پر تین تحاریک بھی ایوان میں زیربحث لائی جائینگی ۔