• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ، سابق پارلیمنٹرینز اور اہل  خانہ کیلئے بلیو پاسپورٹ بل، حکومتی و اپوزیشن ارکان ایک

اسلام آباد (ساجد چوہدری )سینٹ میں سابق پارلیمنٹرینز ، ان کے اہل خانہ کیلئے بلیو پاسپورٹ کی سہولت کے حصول بارے بل پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان ایک ہو گئے ، مجوزہ بل کے تحت سابق رکن پارلیمنٹ، اس کی شریک حیات اور 28 سال سے کم عمر زیر کفالت بچوں کو سرکاری پاسپورٹ جاری کیا جا سکے گا۔وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے بل کی مخالفت کی تو چیئرمین سینٹ نے ہائوس میں بیٹھے ارکان کی آراء کو بھانپتے ہوئے وزیر مملکت سے کہا کہ آپ ووٹنگ کرائیں گے تو ہار جائیں گے اس لئے بل کمیٹی کو بھیج دیتے ہیں ، جس پر انہوں نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا ، پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سنیٹر عبدالقادر نے ارکان پارلیمنٹ (تنخواہیں اور الائونسز )ترمیمی بل 2026پیش کیا ، بل کے مطابق اراکینِ پارلیمنٹ (تنخواہیں و الاؤنسز) ایکٹ 1974 کی دفعہ 12 کی ذیلی دفعہ (4) میں ترمیم کی جائے گی جبکہ قانون فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، بل کے اغراض و مقاصد میں کہا گیا ہے کہ اس وقت گریڈ 22 کے ریٹائرڈ وفاقی سیکرٹریوں، ان کی شریک حیات اور زیر کفالت بچوں کو مفت سرکاری (بلیو) پاسپورٹ کی سہولت حاصل ہے تاہم سابق پارلیمنٹیرینز کو ایسی سہولت دستیاب نہیں، بل میں کہا گیا ہے کہ ریاست کی اعلیٰ سطح پر خدمات انجام دینے والے افراد کے لئے مراعات میں یکسانیت پیدا کرنا ضروری ہے، اس لئے سابق ارکان پارلیمنٹ کو بھی سرکاری پاسپورٹ کی سہولت دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے،وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے بل پر کہا کہ جب پاسپورٹ کا غلط استعمال ہوتا ہے تو پھر ریٹنگ میں فرق پڑتا ہے ۔

اہم خبریں سے مزید