تہران (اے ایف پی /نیوزڈیسک )تہران نے امریکا کے خلاف دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی ثالثی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ہےجبکہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ ثالثی کی کوششوں کو مزید تیز کرے اور آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق معاملات مناسب طریقے سے حل کرنے میں کردار ادا کرے‘ وانگ یی نے نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈار سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چین پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا‘ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے‘ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کے دھمکی آمیز اور اشتعال انگیز بیانات کو جنگ کے خاتمے اور ممکنہ معاہدے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا ہےاورکویت میں زیرحراست چار ایرانیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیاہے ‘ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے واضح کیاہے کہ دھمکیوں اور زبردستی کروائے گئے سمجھوتوں سے حقیقی امن ممکن نہیں جبکہ ایرانی رکن پارلیمان کامران غضنفری نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر عسکری کارروائی کی تیاری کر رہے ہیں‘ ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی کا کہنا ہے کہ وہ امریکی ہتھیاروں کو آبنائے ہرمز سے گزر کر خطے میں موجود فوجی اڈوں تک نہیں پہنچنے دیں گے۔