لاہور( رپورٹ :عیشہ آصف) ماہرین صحت نے کہا ہے کہ ٹی بی ایک قابل علاج موض ہے،ٹی بی سے ضرور نفرت کریں لیکن اس کے مریض سے نہیں ،پاکستان جلد ٹی بی فری ملک ہوگا۔ٹی بی کے کنٹرول کے لیے حکومتِ پنجاب کے انقلابی اقدامات قابلفخر ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق، ٹی بی کے خاتمے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور نیٹ ورک کا جال بچھا دیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی (جنگ گروپ آف نیوز پیپرز)اور صوبائی ٹی بی کنٹرول پروگرام کے زیر اہتمام خصوصی ہیلتھ سیمینار بعنوان ʼʼتشخیص سے علاج تک،ٹی بی کے خلاف مضبوط حکمت عملیʼʼ میں کیا جس کی صدارت خواجہ عمران نذیر (وزیر صحت) نے کی مہما ن خصوصی رانا ارشد (چیف ویب)، رشدہ لودھی (پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت) ،پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل (پرنسپل گورنمنٹ امیر الدین میڈیکل کالج، چیف ایم ایس جنرل ہسپتال، لاہور)،پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل (وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل کالج)تھیں۔حرف آغاز ڈاکٹر طلحہ خان شیروانی(پروگرام ڈائریکٹر صوبائی ٹی بی کنٹرول پروگرام، پنجاب)نے ادا کیا ۔