کراچی( اسٹاف رپورٹر )31 سالہ پنکی نے پہلے خود منشیات استعمال کرنا شروع کی، پنکی کے فارمولے پر بنی ہوئی ڈرگز مارکیٹ میں بہت جلد مقبول ہو گئی، رائیڈرز کی گرفتاری کے بعد لاہور میں نیٹ ورک قائم کرنیکا فیصلہ کیا، پولیس افسر سے شادی کے بعد لاہور پولیس بھی نیٹ ورک سے لاعلم رہی۔ تفصیلات کے مطابق انمول عرف پنکی کی عمر 31 برس کی ہے۔ملزمہ نے شروع میں خود منشیات استعمال کرنا شروع کیں۔اس دوران لاہور میں رانا اکرم نے پنکی سے شادی کر لی اور پنکی نے اپنے فارمولے کو خود پر آزما کر ڈرگز کی سپلائی مارکیٹ میں شروع کر دی۔پنکی کے فارمولے پر بنی ہوئی ڈرگز مارکیٹ میں بہت جلد مقبول ہو گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے کئی بار پنکی کو گرفتار کیا تاہم مبینہ طور پر پیسے لے کر اسے چھوڑ دیا گیا۔