• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارکھان: فورسز کی کارروائی، 7 دہشتگرد ہلاک، افسر سمیت 5 جوان شہید

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بارکھان کے علاقےنوشام میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کےٹارگٹڈ آپریشن میںفائرنگ کے تبادلے میں07 دہشت گرد ہلاک جبکہ جرات اور بہادری سےمقابلہ کرتے ہوئے ایک افسر سمیت پانچ جوان شہید ہو گئے۔ خفیہ اطلاع پر فورسز کا ٹارگٹڈ آپریشن، دو گھنٹے فائرنگ کا تبادلہ،فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے مسمارکر کےبھاری تعداد میں اسلحہ ،گولہ بارود دھماکہ خیز مواد اور اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں،آئی ایس پی آر کے مطابق سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ وطن کے دفاع، امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قربانیاں دینے والے قوم کے حقیقی ہیرو ہیں جن کی قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید