اسلام آباد ( رانا غلام قادر )وفاقی بیورو کریسی میں تقرر وتبادلے ، صدر مملکت کی منظوری سے سجاد علی راؤ ممبرکراپ سائنسز پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل مقرر ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر، نیب محمد بلال چیمہ اور اسسٹنٹ پروفیسر، فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز (کینٹ اینڈ گیریژن) ڈائریکٹوریٹ راولپنڈی، نوشین انور کی ڈیپوٹیشن میں توسیع ،سندھ میں تعینات سیکشن افسرثناء اللہ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کی ہدایت جاری ، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی گریڈ 22 کی افسر سارہ سعید کو وفاقی سیکریٹری پارلیمانی امور ڈویژن تعینات کیاگیا ہے۔قبل ازیں سارہ سعید اس سے قبل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں اسپیشل سیکریٹری تعینات تھیں۔ تقرر و تبادلہ فوری و تاحکم ثانی طور پر نافذ العمل ہے، شاہد عزیزا سسٹنٹ ڈائریکٹر BISPمقرر جبکہ سیکشن افسر، سینیٹ سیکریٹریٹ اسلام آباد، مطیعہ زہرا کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی میں مزید 2 سال کی توسیع کی گئی ، اطلاق 24 اپریل سے ہو گا۔