• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی میں مختلف بلز کی ترامیم کے ساتھ منظوری

اسلام آباد(کامرس رپور ٹر )قومی اسمبلی میں مختلف بلز کی ترامیم کے ساتھ منظوری ، وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکنڈومینئیم(ملکیت وانتظام) بل 2026کی ترامیم سمیت منظوری دےدی۔ بدھ کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیرہاوسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے علاقہ دارالحکومت اسلام آبادکنڈومینئیم(ملکیت وانتظام)بل 2026 قائمہ کمیٹی سے منظورکردہ صورت میں ایوان میں پیش کیا،ایوان نے بل کی ترامیم سمیت شق وار منظوری دی، علاوہ ازیں وزیرمملکت خزانہ بلال اظہرکیانی نے مالیاتی ذمہ داری وتحدیدقرضہ ترمیمی بل 2026 قائمہ کمیٹی سے منظورکردہ صورت میں ایوان میں پیش کیا۔
اہم خبریں سے مزید