• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

28 ویں آئینی ترمیم کی بازگشت؛ پی پی تحفظات برقرار؛ اہم شخصیات متحرک

اسلام آباد( طاہر خلیل ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجوزہ 28ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومتی سطح پر سرگرمیاں تیز ہو رہی ہیں اور آئندہ ہفتہ کو اس حوالے سے اہم پیش رفت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ابھی تک مجوزہ ترمیم پر کچھ تحفظات برقرار ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت وزیراعظم ، اسپیکر قومی اسمبلی ،وزیر داخلہ، رانا ثناءاللہ ان تحفظات کو دور کرنے کیلئے متحرک ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق نئے منصوبے مجوزہ ترمیم کا حصہ نہیں این ایف سی و دیگر مالیاتی امور پر ترمیم کا حصہ ہو سکتے ہیں ، اقتدار کے مختلف ایوانوں میں اس وقت غیر معمولی سیاسی اور پارلیمانی سرگرمی دیکھنے میں آ رہی ہیں۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں میں بھی مجوزہ 28ویں آئینی ترمیم کی بازگشت سنائی دے رہی ہے، جبکہ ایوان صدر اور وزیراعظم ہاو¿س میں اس حوالے سے مسلسل مشاورتی اجلاس جاری ہیں۔اطلاعات کے مطابق مجوزہ ترمیم پر ابتدائی مشاورت کے دوران صدر مملکت اور وزیراعظم کی ملاقات میں معاملہ سرفہرست رہا۔

اہم خبریں سے مزید