اسلام آباد (عاصم جاوید) اسلام آباد ہائی کورٹ نے گریڈ 20 اور 21 میں ترقی سے محروم رہنے والے 21افسران کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے سنٹرل سلیکشن بورڈ کے فیصلوں کو کالعدم دے دیا ۔ عدالت نے سینٹرل سلیکشن بورڈ کو پروموشن رولز 2019 کے مطابق ان افسران کی ترقیوں پر نئے سرے سے غور کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ انفرادی طور پر تمام درخواست گزار افسران کے کیسز کا مروجہ طریقہ کار کے مطابق جائزہ لیا جائے اور منفی رائے کی صورت میں واضح وجوہات ریکارڈ پر لائی جائیں۔