اسلام آباد (نامہ نگار)قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین آپس میں گتھم گتھا ہوتے رہ گئے ۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اقبال آفریدی کی جانب سے کورم کی نشاندہی کی کوشش کی گئی، پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کے روکنے پر اقبال آفریدی سیخ پا ہوگئے، اقبال آفریدی اور جنید اکبر کے درمیان تلخ کلامی ، ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی، جنید اکبر کو ارکان ایک طرف پکڑ کر لے گئے، اقبال آفریدی کو دوسرے ارکان نے پکڑ لیا۔