کراچی (رفیق مانگٹ) آسٹریلیا میں 91 منزلہ ٹرمپ ٹاور منصوبہ صرف تین ماہ بعد منسوخ، ڈویلپر کا موقف ہے کہ ٹرمپ برانڈ آسٹریلیا میں زہریلا تصور کیا جا رہا ہے۔ منصوبہ اب بغیر ٹرمپ نام کے جاری رکھنے کا اعلان، ایک لاکھ 40 ہزار افراد کی پٹیشن، گولڈ کوسٹ میں لگژری ٹاور منصوبہ شدید عوامی مخالفت کے بعد ختم کیا گیا۔ آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں مجوزہ 91 منزلہ ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل اینڈ ٹاورکا منصوبہ صرف تین ماہ بعد ہی منسوخ کر دیا گیا ہے۔