کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ بیجنگ پہنچ گئے ،شاندار استقبال،آج شی جن پنگ سے اہم ملاقات کرینگے۔ تجارتی تعلقات، تائیوان ، ایران جنگ، ٹیکنالوجی ،نادر دھاتیں اور AI زیر غور آئیں گی۔ایلون مسک اور جینسن ہوانگ بھی ہمراہ ہیں۔ ٹرمپ امریکی کاروبار کے لیے چین کھولنے پر زوردیں گے۔تجزیہ کار وں کا کہنا ہے محدود تجارتی معاہدےاوروعدے ممکن ، لیکن معاشی و سیاسی کشیدگی برقرار رہے گی۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ بیجنگ پہنچ گئے ہیں تاکہ چینی صدر ژی جن پنگ سے اعلیٰ سطحی اجلاس کریں۔ ملاقات میں تجارتی تعلقات، تائیوان، ایران جنگ اور ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔