• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کفایت شعاری اقدامات کے باوجود وفاقی حکومت کے امور چلانے کا خرچہ بڑھ گیا

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)اخراجات میں کمی کےدعووں اور کفایت شعاری اقدامات کےباوجود وفاقی حکومت کےامورچلانے کاخرچہ بڑھ گیا-رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ جولائی دو ہزار پچیس سے مارچ دو ہزار چھبیس کے دوران وفاقی حکومت کے امور چلانے کے اخراجات گذشتہ سال کےاسی مدت کے مقابلے میں بارہ اعشاریہ پانچ سات فیصد اضافے کے بعد چھ سو انتیس ارب روپے سے تجاوز کرگئے،رواں مالی سال کے باقی ماندہ مدت میں حکومتی خرچوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔وفاقی وزارتوں ،ڈویژنز اور اداروں کےروزمرہ آپریشنل اخراجات، تنخواہوں اورانتظامی سمیت دیگرخرچوں پرمشتمل وفاقی حکومت کے امورچلانے کے اخراجات میں رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ جولائی 2025 سے لیکر مارچ 2026کے دوران سالانہ بنیادوں پر12 اعشاریہ 57فیصدکااضافہ ہوا ہے۔وزارت خزانہ کی دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں حکومتی امورچلانے کےاخراجات 629 ارب روپے سے زائد رہے جوگذشتہ مالی سال اسی مدت میں 558 ارب 77کروڑ روپےتھے-دستاویزات کےمطابق رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی جنوری سے مارچ 2026 میں حکومتی امور چلانے پر 248 ارب 40 کروڑ روپے خرچ ہوئےجبکہ دوسری سہ ماہی اکتوبر تادسمبر 2025 کےدوران وفاقی حکومت کےامورچلانے کا خرچہ 219 ارب 42 کروڑ روپے اوررواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی جولائی تا ستمبر 2025 میں 161 ارب 18 کروڑ روپے تھایعنی رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں پہلی اور دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں اخراجات میں اضافہ ہوا-دستاویزات کےمطابق مالی سال2024۔25کےدوران حکومتی امور چلانےپر892ارب روپےخرچ ہوئے تھےجو سالانہ بنیادوں پرتقریبا108ارب روپےکا اضافہ ظاہرکرتاہے۔

اہم خبریں سے مزید