ملتان ( سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم، پولیس نے لوٹ مار کے الزام میں 37مقدمات درج کرلیے، تفصیلات کے مطابق تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں قاسم علی سے ڈاکو موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں امجد اور اس کے ساتھیوں سے ڈاکوئوں نے لاکھوں روپے لوٹ لیے، تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقے میں صابر کی موٹرسائیکل اورموبائل نامعلوم ملزمان چھین کر لے گئے، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں عابد سےڈاکوئوں نے موبائل فون چھین لیا،ارسلان سے1لاکھ روپے لوٹلیے جبکہ تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے میں اسلم، شعیب کی موٹرسائیکلیں، صدر شجاع آباد کے علاقے میں اکبر کے پنکھے و تار، خضر حیات کی نقدی، سونا چاندی وغیرہ، شبیر احمد کی سولر پلیٹ وغیرہ، صدر جلالپور کے علاقے میں اعظم کا سامان، نیوملتان کے علاقے میں وقاصاور علی کے موبائل فونز، شاہ رکن عالم کے علاقے میں اظہر حسین،سیتل ماڑی کے علاقے میں مقبول حسین کی موٹرسائیکلیں، عاطف کا موبائل فون،بابر کا میٹر بجلی، دہلی گیٹ کے علاقے میں اکرام الحق کی موٹرسائیکل، حرم گیٹ کے علاقے میں ندیم کی نقدی 5لاکھ، گلگشت کے علاقے میں عبدالجبار کی موٹر سائیکل، عامر کا سامان، سعید کا موبائل فون، بی زیڈ کے علاقے میں یسریٰکا میٹر بجلی، بلال کے موبائل فونزو لیپ ٹاپ، مظفر کی موٹرسائیکل اور موبائل فون،ڈی ایچ اے کے علاقے میں سلیمان کی نقدی و موبائل فون، الپہ کے علاقے میں شکیل کا ٹرانسفارمر، کینٹ کے علاقے میں علی شیر، وسیم اور انس کے موبائل فونز، طاہر کا میٹر بجلی، مظفر آباد کے علاقے میں احمد کا بیل،نثار کی نقدی و موبائل، منٹھار علی، حسین قطب پور کے علاقے عارف کے موبائل فونز اور ممتاز آباد کے علاقے سجاد کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔