ملتان ( سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر واسا ملتان حافظ وقاص نے کہا ہے کہ محکمہ واسا ملتان نے یکم محرم الحرام کی آمد سے قبل لائسنس داروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہنگامی بنیادوں پر پلان ترتیب دے دیا ہے تاکہ یکم محرم الحرام کی آمد سے قبل مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب و تحفظ عزاداری کونسل کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ کی قیادت میں قدیمی و مرکزی امام بارگاہوں کے لائسنس داروں کے وفد سے واسا ہیڈ افس شمس آباد میں محرم الحرام انتظامات کے سلسلے میں کی گئی ملاقات میں کیا ، اس موقع پر خاور شفقت بھٹہ نے کہا کہ ملتان میں جگہ جگہ سیوریج مسائل نے لائسنس داروں کو پریشانی سے دوچار کر کے رکھ دیا ہے،کھلے مین ہولز ،سیوریج لائنوں کی خرابی کی وجہ سے کھڑے گندے پانی سمیت دیگر مسائل جنم لے رہے ہیں اس سلسلے میں واسا ملتان انتظامیہ سنجیدگی سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرے، اس موقع پر ڈویژنل صدر انجینئر سخاوت علی سیال، پروفیسر احمد رضا جعفری ، شاہد رضا صدیقی، سینئر نائب صدر مخدوم سید صدر الدین گیلانی، سید طالب حسین پرواز، انجینیئر کمپلین سیل واسا ریحان گل اور سید ظفر عباس زیدی سمیت دیگر موجود تھے۔