اسلام آباد(مہتاب حیدر) آئی ایم ایف اور حکومتِ پاکستان کے درمیان نئی آٹو پالیسی پر اہم مذاکرات کے دوران وزارتِ صنعت و پیداوار نے الیکٹرک گاڑیوں پر 18فیصد جنرل سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز کی سخت مخالفت کرتے ہوئے صرف ایک فیصد جی ایس ٹی نافذ کرنے کی تجویز پیش کر دی۔ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا کہ نئی انرجی گاڑیوں (NEVs) کی حوصلہ افزائی کے لیے کم شرحِ ٹیکس ضروری ہے۔ مجوزہ ایک فیصد جی ایس ٹی کا اطلاق الیکٹرک ٹرکوں، بسوں، فور ویلرز، تھری ویلرز، الیکٹرک موٹرسائیکلوں، پک اپ گاڑیوں، ڈبل کیبن، ٹریکٹروں اور دیگر نئی انرجی گاڑیوں پر ہوگا۔