• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثناء یوسف قتل کیس، ملزم عمر حیات کو سزائے موت سنا دی گئی

اسلام آباد (عاصم جاوید) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر ملزم عمرحیات کو سزائے موت، مجموعی طور پر 21سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔ عدالت نے اسلحہ کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر مجرم عمر حیات کو دو سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی۔ملزم عمرحیات کے وکیل نے حتمی دلائل میں کہا کہ ذاتی رنجش کے باعث ملزم کو سزائے موت دینا زیادتی ہو گی۔ پہلے سے سوچ کر رکھنا کہ ملزم کو سزائے موت دینی ہی دینی ہے زیادتی ہو گی ،جج محمد افضل مجوکہ نے ملزم کے وکیل سے کہا کہ میرے سامنے میڈیا ٹاک نہ کریں۔اس موقع پر پراسیکیوٹر راجہ نوید حسین، ثنا یوسف کے وکیل سردار قدیر اور مقتولہ کے والدین بھی عدالت میں موجود تھے۔پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے اعلیٰ عدلیہ کے مختلف فیصلوں کا حوالہ دیا اور ملزم کو سزائے موت دینے کی استدعا کی۔

اہم خبریں سے مزید