• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیفن کولبرٹ کو کوڑے دان میں پھینکنے والی ٹرمپ کی اے آئی ویڈیو نے ہلچل مچادی

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شیئر کی گئی ایک اے آئی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں معروف کامیڈین اور ٹی وی ہوسٹ اسٹیفن کولبرٹ کو ڈمپسٹر میں پھینکتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ ویڈیو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل اور ایکس پر شیئر کی۔ 

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرمپ کولبرٹ کو کندھے اور جیکٹ سے پکڑ کر ایک بڑے سبز ڈبے میں پھینکتے ہیں، جس کے بعد وہ مشہور گانے پر رقص کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے آفیشل اکاؤنٹ نے بھی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مختصر کیپشن بائے بائے لکھا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔

یاد رہے کہ اسٹیفن کولبرٹ طویل عرصے تک دی لیٹ شو کی میزبانی کرتے رہے، جس کی آخری قسط حال ہی میں نشر ہوئی، شو کی بندش کو سیاسی تناظر میں بھی دیکھا جا رہا ہے۔

شو کے اختتام پر ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت ردِعمل دیتے ہوئے کولبرٹ کو ٹیلنٹ سے خالی قرار دیا اور کہا کہ حیرت ہے وہ اتنا عرصہ چلتا رہا۔

یہ پہلا موقع نہیں جب ٹرمپ نے کسی ٹی وی ہوسٹ پر تنقید کی ہو، اس سے قبل بھی وہ کامیڈین جمی کمیل پر برہمی کا اظہار کر چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید