• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران اور بشریٰ کی عیدالاضحیٰ الگ الگ سیلوں میں گزری، ملاقات نہ ہوئی

راولپنڈی (حافظ وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) عمران اور بشریٰ کی عیدالاضحیٰ الگ الگ سیلوں میں گزری، ملاقات نہ ہوئی ، بانی پی ٹی آئی عید پر بیٹوں سے فون پر بات چیت اور نئے کپڑوں سے محروم، پرانے لباس میں ہی عید گزاری۔ جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشرٰ ی بی بی نے عیدالاضحیٰ اپنے اپنے سیلوں میں گزاری ،ان دونوں سے کسی کی ملاقات ہوئی اور نہ ہی ان کی آپس میں ملاقات کروائی گئی ،عید الفطر پر عمران خان سے عدالت کے حکم پر اپنے بیٹوں سے فون پر بات کروائی گئی تاہم عیدالاضحیٰ پر ان کی فون پر بات بھی نہ ہوسکی ۔

اہم خبریں سے مزید