کراچی( افضل ندیم ڈوگر) عید الاضحی کے موقع پر ملک بھر میں مسافروں کی کمی کی وجہ سے تمام ایئر لائنز کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا۔ تین دن کے دوران مجموعی طور پر معمول کی 300 سے زائد پروازیں آپریٹ نہ ہوسکیں جبکہ ملک بھر کی 280 پروازیں منسوخ بھی کی گئیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق ملک کے تمام ایئرپورٹس سے روزانہ اوسط 435 پروازیں آپریٹ ہوتی ہیں مگر عید کے دن 334، دوسرے دن 312 اور تیسرے دن 320 پروازیں آپریٹ کی جا سکیں جبکہ بالترتیب پہلے دن 115 دوسرے دن 59 اور تیسرے دن 109 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ کراچی سے اسلام آباد لاہور اور جدہ کی پروازوں کی منسوخی کی شرح سب سے زیادہ رہی۔