کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاقت آباد سی ون ایریا میں خاتون نے چھ منزلہ عمارت کی چھت سے کود کر مبینہ خودکشی کرلی ، لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ،پولیس نے بتایا متوفیہ کی شناخت 50سالہ فوزیہ زوجہ ایاز کے نام سے ہوئی ،متوفیہ کا شوہر دل کا مریض اس کا کچھ ماہ قبل بائی پاس بھی ہوا تھا ، متوفیہ کی 22 برس قبل شادی ہوئی اولاد نہیں تھی ،شوہر بیمار ہونے کی وجہ سے کوئی کام نہیں کرپاتا تھا ، خاتون اپنی بہن کے ساتھ رہائشی پذیر تھی ، اہلخانہ نے بتایا کہ گذشتہ پانچ چھ ماہ سے فوزیہ کا دماغی توازن درست نہیں تھا اور اس کا مکمل علاج نہیں ہو پا رہا تھا وہ کافی پریشان تھی شبہ ہے کہ فوزیہ مبینہ خودکشی کی ہے، جس وقت واقعہ رونما ہوا اسکا شوہر گھر میں موجود نہیں تھا وہ رات سے اپنی بہن کے گھر پر گیا ہوا تھا ،متوفیہ کے شوہر ایاز کو صبح اسکے بھانجے نے بتایا ۔