کراچی( رپوٹ/ اختر علی اختر) کراچی سے تعلق رکھنے والی برٹش، امریکن، بین الاقوامی شہرت یافتہ صُوفی اوپیرا سنگرسائرہ پیٹر6جون 2026کولندن کے تاریخی رائل البرٹ ہال میں 500برٹش سازندوں کے ساتھ اپنی سولو پرفارمنس پیش کریں گی، ایک سونگ اردو زبان میں بھی گائیں گی۔ نور جہاں، اقبال بانو،استاد نصرت فتح علی،عابدہ پروین اوراستاد راحت فتح بھی پرفارم کرچکے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سائرہ پیٹر نے امریکا میں کانگریس ہاؤس میں منعقدہ ایک بین الاقوامی تقریب میں بھی صُوفی اوپیرا پیش کی، جہاں انہیں امن، خیر سگالی اور بین الاقوامی ہم آہنگی کے فروغ میں خدمات کے اعتراف میں’’شی لیڈز دی نیشنز‘‘ ایوارڈ اور’’انٹرنیشنل ویمن آف ڈسٹنکشن‘‘ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ اپنے امریکا کے دورے کے دوران وہ امریکی محکمہ خارجہ کی خصوصی مہمان بھی رہیں۔ سائرہ پیٹر، موسیقی کے ساتھ علمی میدان میں بھی اہم مقام رکھتی ہیں۔