ملتان (سٹاف رپورٹر )حادثات کے مختلف واقعات میں 45سالہ شخص جاں بحق ہوگیا دوسرا تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل ۔ سورج کنڈ روڑ کے قریب تیزرفتار موٹرسائیکل سوار رکشہ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی توڑ گیا ریسکیو کے مطابق حادثہ میں جاں بحق شخص کی شناخت یاسین کے نام سے ہوئی جو کوئی قانونی کارروائی نہ کرانا چاہتے تھے پولیس نے کاغذی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کردی ۔