اسلام آباد ( طاہر خلیل )قومی احتساب بیورو بلوچستان نے ریاستی عملداری کی بحالی اور سرکاری وسائل کے تحفظ کے حوالے سے ایک بڑی پیش رفت کرتے ہوئے اربوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کرالی۔تاریخ کی سب سے بڑی اراضی واگزار،وزیر اعلیٰ کی بھر پور حمایت ،۔چیئرمین نیب اس عزم کا اعادہ کیا کہ کرپشن اور قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری رکھے گا ۔تفصیلات کے مطابق سال 2025 میں بلوچستان میں جنگلاتی اراضی کی ابتدائی جانچ پڑتال کے دوران انکشاف ہوا کہ محکمہ جنگلات کی تقریباً 28 لاکھ ایکڑ اراضی کے حوالے سے سرکاریسطح پر انتقال اراضی کا باقاعدہ ریکارڈ موجود نہیں تھا۔