• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن معاہدے کا مسودہ فیلڈ مارشل نے تیاراور ٹائپ کیا، فیصل واوڈا

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سینئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ امریکہ ایران امن معاہدہ فیلڈ مارشل کی وجہ سے ممکن ہواہے اور انہوں نے معاہدے کا مسودہ خود تیار کیا اور ٹائپ بھی خود کیا ۔ تحریک انصاف پارلیمانی لیڈر شاہد خٹک نے کہا کہ عالمی سطح پر اتنی بڑی ثالثی کرسکتے ہیں تو پاکستان میں بھی سیاسی استحکام لانے کی ضرورت ہے۔ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ یہ جیت پورے پاکستان کی اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ فیلڈ مارشل کا کردار انتہائی اہم اور واضح رہا ۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں حامد میر سے گفتگو کر رہے تھے۔

اہم خبریں سے مزید