• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے میثاق جمہوریت کی بات کی ہے تو آگے بڑھیں، فضل الرحمٰن

اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علما اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ وزیراعظم نے میثاق جمہوریت کی بات کی ہے تو آگے بڑھیں، میں اپنی شدید مخالف جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کافی فاصلے مٹا چکا ہوں، اگر حکومت اس وجہ سے ان کیمرہ اجلاس نہیں بلارہی کہ پی ٹی آئی والے احتجاج کریں گے تو ان کی گارنٹی میں دیتا ہوں،کشمیر کے مسئلے پر کشمیریوں کے مطالبات اور چارٹر آف ڈیمانڈ پر بات چیت ہو سکتی ہے، اس لیے تشدد کا راستہ اختیار کرنے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضلالرحمان نے کہا کہ اپوزیشن کی تقاریر کا بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے اور سرکاری ٹی وی پر اپوزیشن کا موقف پیش نہیں کیا جا رہا۔
اہم خبریں سے مزید