• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی بجٹ سے متعلق بانی سے جیل ملاقات کی درخواستوں پر 3 اعتراضات ختم

اسلام آباد (عاصم جاوید) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور وزیر خزانہ مزمل اسلم کی بانی پی ٹی آئی سے جیل ملاقات کی درخواست پر چار میں سے تین دفتری اعتراضات دور کر دئیے جبکہ اسی نوعیت کے اور کیسز بھی زیر التوا ہونے متعلق اعتراض پر عدالت نے رجسٹرار آفس سے 18 جون کو رپورٹ طلب کر لی۔ جسٹس خادم حسینسومرو نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ درخواستوں کی سماعت کی۔ سہیل آفریدی اور مزمل اسلم کی جانب سے وکیل علی بخاری عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

اہم خبریں سے مزید