• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا بجٹ میں ٹیکس رعایتوں کے اعداد و شمار عوام کے سامنے لانے سے انکار

اسلام آباد( مہتاب حیدر) حکومت نے مالی سال 2026-27 کے فنانس بل میں مختلف شعبوں کو دی جانے والی ٹیکس رعایتوں کے درست اعداد و شمار عوام کے سامنے لانے سے انکار کر دیا ہے۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ بجٹ اقدامات کو حتمی شکل دینے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، اس لیے تفصیلات ابھی ظاہر نہیں کی جا سکتیں۔تنخواہ دار طبقے کو دی گئی ٹیکس رعایت، سپر ٹیکس کے خاتمے اور مرحلہ وار کمی، برآمد کنندگان کے لیے ٹیکس شرح میں کمی اور رئیلاسٹیٹ لین دین پر ٹیکسوں میں نرمی کے نتیجے میں آئندہ مالی سال کے دوران قومی خزانے پر تقریباً 360 ارب روپے کا بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔

اہم خبریں سے مزید