کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے 16 سال سے کے پی پولیس کو اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کوملتان ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم محمد ایاز کو گرفتار کر لیا۔ملزم محمد ایاز کو یواے ای سے پاکستان پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔