کراچی (رفیق مانگٹ) امن معاہدے پر امریکی سیاست میں گہری نظریاتی تقسیم، عالمی برادری کا محتاط خیرمقدم، معاہدہ کشیدگی کم کرنیکی اہم پیشرفت قرار، ریپبلکنز نے ٹرمپ کی سفارتی فتح، ڈیموکریٹس ہتھیار ڈالنے سے تعبیر کیا، لنڈسے گراہم کی حمایت مگر انتباہ؛ ایران کے جوہری پروگرام پر کڑی نگرانی اور کانگریس کی منظوری لازمی قرار، عالمی طاقتوں کا محتاط مؤقف، ترکی، جاپان، آسٹریلیا اور چین نے امن کی امید مگر مزید مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔ عالمی معیشت میں مثبت اشارے، اسٹاک مارکیٹس میں تیزی، تیل کی قیمتوں میں کمی اور آبنائے ہرمز کی بحالی سے معاشی ریلیف کی توقع، اطلاعات کے مطابق، امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے طے پانے والے فریم ورک امن معاہدے کے اعلان کے بعد عالمی سطح پر مثبت مگر محتاط ردعمل سامنے آیا ہے۔